اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نئی مردم شماری کے بعد آبادی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آئی ہے، شفاف انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔
تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن کا تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ متفقہ ہے، جس میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 218-3 کے تحت کیا گیا ہے۔ آبادی میں اضافے کی وجہ سے ضلعی سطح پر حلقے تبدیل ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 7ویں مردم شماری کے بعد 20 ہزار 85 نئے سینس بلاکس کا اضافہ کیا گیا ہے اور کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں
تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندگی ممکن نہیں، انتخابات سے قبل نئی انتخابی فہرستیں، غلطیوں سے پاک ووٹر لسٹیں اور نئی حلقہ بندیاں لازمی ہیں۔ پارلیمانی جمہوریت میں حقیقی اور بامعنی نمائندگی کے لیے حلقہ بندیاں اور نئی ووٹر لسٹیں ناگزیر ہیں۔
159