اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 2023 کی مردم شماری پر مبنی نئی حلقہ بندیاں چار ماہ میں مکمل ہو سکتی ہیں اور پھر مردم شماری کی بنیاد پر انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔
پاکستان الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ انتخابات 9 ماہ بعد ہی ممکن ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نظرثانی شدہ انتخابی فہرستوں پر اعتراضات ہوں گے اور پھر ووٹر لسٹوں کی چھپائی کا عمل مکمل ہونے میں تین ماہ لگیں گے۔ 9 مئی 2024 سے پہلے اس کا انعقاد ممکن نہیں لگتا۔کنور دلشاد نے کہا کہ وہ یہ بات نہ صرف اپنے تجربے کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں بلکہ انتخابی فہرستوں کی نظرثانی میں کوتاہی برتنے والوں کو بھی الیکشن ایکٹ 2017 سے گزرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی حلقوں کی حد بندی کے بعد نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری ایک لازمی عمل ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
نئی حلقہ بندیاں 8 سے 7 اکتوبر کے درمیان ہوں گی، حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز 10 اکتوبر سے 8 نومبر کے درمیان دی جائیں گی، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں 5 سے 7 ستمبر کے درمیان الاٹ کی جائیں گی۔شیڈول کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کی حدود پر مبنی تفصیلات 9اکتوبر کو شائع کی جائیں گی جنہیں 11نومبر تک نمائندگان الیکشن کمیشن قبول کر لیں گے۔جس کو درست کر کے 8دسمبر تک جاری کر دیا جائے گا۔جبکہ حتمی حلقہ بندیاں 14 دسمبر 2023 تک شائع کیا جائے گا۔