23
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں100 انڈیکس نے پہلی بار 121000 پوائنٹس کا ہندسہ عبو ر کر لیا ۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن تجارت کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ دیکھا گیا۔ 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ ہنڈریڈ انڈیکس 1211104 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ تجارتی دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1،573 پوائنٹس کے اضافے سے 120،450 پوائنٹس پر بند ہوا۔یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کا پچھلا ریکارڈ 120796 پوائنٹس کا تھا۔