148
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یوٹیوب میوزک نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے یہ معلوم کرنا آسان ہوجاتا ہے کہ آپ جس گانے کی تلاش کر رہے ہیں وہ اصل گانے کا کور ہے یا لائیو ریکارڈنگ۔
اس نئے فیچر کو سب سے پہلے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم Reddit کے صارف نے دیکھا۔ جب کسی صارف نے گانا تلاش کیا، تو نتائج میں آرٹسٹ کے نام کے ساتھ ‘لائیو اور ‘کور کے لیبل دکھائے گئے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گانا اصلی نہیں تھا۔
یہ لیبلز ایپ پر طویل عرصے سے استعمال ہونے والے ‘e’ لیبل سے مشابہت رکھتے ہیں (وہ لیبل جو گانوں کے آگے ظاہر ہوتا ہے جو کہ غلط زبان استعمال کرتے ہیں)۔تاہم، یہ لیبل صرف گانے کے تلاش کے نتائج میں نظر آئیں گے۔ یہ لیبل گانا چلاتے وقت یا کمیونٹی پلے لسٹ میں ظاہر نہیں ہوں گے۔مزید یہ کہ یہ لیبل اس البم میں نظر نہیں آئیں گے جہاں یہ گانا موجود ہے۔