فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ کھولیں اور چیٹ ونڈو پر جائیں جہاں آپ کسی مخصوص تاریخ کے پیغامات تلاش کرنا چاہتے ہیں۔اس چیٹ ونڈو میں سرچ آپشن کو منتخب کریں۔سرچ آپشن کو منتخب کرنے کے بعد آپ کو ایک کیلنڈر آئیکن نظر آئے گا اس پر کلک کریں۔پھر مطلوبہ مہینہ اور سال منتخب کرنے کے لیے اسکرول کریں اور پھر سرچ پر کلک کریں۔
یہ بھی پڑھیں
کیا واٹس ایپ پر بغیر نمبر کے رابطہ کیا جا سکتا ہے ؟
ایسا کرنے کے بعد، اس مخصوص تاریخ کے پیغامات ظاہر ہوں گے۔اس فیچر سے کئی سال پرانے پیغامات کو تلاش کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ میں فارمیٹنگ کے نئے ٹولز بھی شامل کیے گئے تھے جب کہ سیکیورٹی سے متعلق کئی فیچرز بھی متعارف کرائے گئے تھے۔