اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اس تاریخی موقع پر کراچی سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (PIA503) کی پہلی (ATR 42) پرواز نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے گی۔. پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق اس تاریخی موقع پر مسافروں کا استقبال کیا جائے گا۔. وزیر دفاع اور ایوی ایشن خواجہ محمد آصف ان کا استقبال کریں گے۔.
پہلی پرواز کے اترنے کے بعد، ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز (REFS) کے واٹر باؤزر کے ذریعے روایتی واٹر کینن سلامی پیش کی جائے گی۔. تقریب میں گورنر بلوچستان جعفر خان منڈو خیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت معززین شرکت کریں گے۔.
سیکرٹری ایوی ایشن احسن علی منگی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئر وائس مارشل ذیشان سعید ستارہ امتیاز (ملٹری)، ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار اور ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد (ہلال امتیاز ملٹری))، ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) بھی شرکت کرے گی۔.
تقریب میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور مسلح افواج کے سینئر عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔. تقریب کے اختتام پر ہوائی اڈے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جائے گا اور ان کا معائنہ کیا جائے گا۔.