107
بدھ کو آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی تنزلی ہوئی ہے۔ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں محمد رضوان دوسرے سے تیسرے اور بابر اعظم چوتھے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں میں بھارت کے سوریا کمار یادیو بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز میں پاکستان کا کوئی باؤلر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں جب کہ آل راؤنڈرز میں شاداب خان تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔