اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی کابینہ کی جانب سے مملکت میں سعودی انجینئرز کے پے اسکیل اور دیگر مراعات سے متعلق قانون کی منظوری کے بعد وزارت افرادی قوت نے کہا کہ نئے ضوابط کا اطلاق 31 دسمبر سے ہوگا۔
ایس پی اے کے مطابق افرادی قوت اور سماجی بہبود کی وزارت نے کہا کہ ’پے اسکیل کے ضوابط کا اطلاق سرکاری اداروں سے منسلک انجینئرز پر ہوگا‘۔ تنخواہ کا تعین پیشے کے زمرے کے مطابق کیا جائے گا جس میں انجینئرز، ایسوسی ایٹ انجینئرز، کنسلٹنٹ اور ماہر انجینئرز شامل ہیں جو انجینئرنگ کونسل میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہیں زارت افرادی قوت کی جانب سے مرتب کردہ ضوابط میں کہا گیا ہے کہ "منصوبوں پر کام کرنے پر تنخواہ کے علاوہ ماہانہ 3000 ریال ادا کیے جائیں گے۔ یہ بونس کے طور پر ہوگا اور اس میں دیگر مراعات شامل نہیں ہوں گی۔”ضوابط میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ ‘اضافی الاؤنس 30 فیصد سے زیادہ انجینئرز کو الاٹ نہیں کیا جا سکتا، تاہم، اگر مزید انجینئرز کی ضرورت ہے تو متعلقہ ایجنسی اور وزارت خزانہ کو سفارش کی جائے تاکہ وہ اضافہ کی منظوری دے سکیں۔