107
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)خیبرپختونخوا میں نیا پنڈورا باکس کھل گیا، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مشال یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
مشال یوسفزئی کو وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کی سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کر دی گئی ہے۔
عہدے سے ہٹائے جانے کے ردعمل میں مشال یوسفزئی نے کہا کہ مجھے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کی بنیاد پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔
واضح رہے کہ مشال یوسفزئی عمران خان کی اہلیہ کی ترجمان بھی ہیں، مشال یوسفزئی کو اس سے قبل مشیر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کیا گیا تھا۔