275
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بارش کا نیا سسٹم آج سے ملک میں داخل ہوگا ،رواں ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا سسٹم آج سے ملک میں داخل ہوگا اور کل تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے جمعہ تک اسلام آباد، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پیر کی شام کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش ہوئی۔
آج بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی لوٹ آئی ہے اور مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا ہے ۔