186
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایک نئی تحقیق کی بنیاد پر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دن میں ایک بار تھوڑی یا زیادہ مقدار میں شراب پینا بھی ہائی بلڈ پریشر سے منسلک ہوتا ہے جسے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف موڈینا اینڈ ریگیو ایمیلیا میں وبائی امراض اور صحت عامہ کے پروفیسر ڈاکٹر مارکو وینسیٹی نے کہا کہ جو لوگ دن میں ایک بار بھی شراب پیتے ہیں ان کا بلڈ پریشر ہائی ہوتا ہے۔
تحقیق کے مرکزی مصنف ڈاکٹر مارکو ونچی نے کہا کہ جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا کے 19 ہزار افراد پر 5 سالہ تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ شراب نوشی کے دوران بلڈ پریشر کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔ جیسے جیسے بلڈ پریشر بڑھتا ہے، اسی طرح دل کی بیماری اور فالج کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ مشورہ یہ ہے کہ شراب پینا بالکل ترک کر دیں۔ڈاکٹر نے مزید کہا کہ نتائج یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ ا لکوحل کا استعمال وقت کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے، یہاں تک کہ ا لکوحل کی تھوڑی مقدار بھی خطرے کا عنصر بن جاتی ہے۔