اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سال کے آخری میئرز بریک فاسٹ میں وزیراعظم مارک کارنی اور میئر مارک سٹکلف نے ہاؤسنگ سے متعلق ایک بڑی مالی معاہدے پر دستخط کیے۔میونسپلٹی کے کاروباری رہنماؤں اور مقامی موجدین کی موجودگی میں دونوں رہنماؤں نے بلڈ کینیڈا ہومز نامی نئی وفاقی ایجنسی کے ساتھ 400 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا۔ اس معاہدے کے تحت 3,000 سستے گھروں کی تعمیر کی جائے گی، جیسا کہ پریس ریلیز میں بیان کیا گیا۔ اوٹاوا پورے کینیڈا کا پہلا شہر ہے جس نے اس نئی وفاقی ایجنسی کے ساتھ باضابطہ معاہدہ کیا ہے۔
میئر سٹکلف نے کہااوٹاوا تیزی سے اور زیادہ گھروں کی تعمیر میں آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ معاہدہ ہماری وفاقی حکومت کے ساتھ مضبوط شراکت داری اور سستے گھروں کی تعمیر کے لیے باہمی عزم کی نشان دہی کرتا ہے۔”
یہ معاہدہ تاحال سٹی کونسل کی منظوری کا منتظر ہے۔اس شراکت داری کے تحت اوٹاوا شہر تعمیراتی منصوبوں کی منظوری کا عمل تیز کرے گا، فیسوں میں چھوٹ دے گا، جبکہ ایجنسی وفاقی زمینوں پر گھروں کی تعمیر میں مدد دے گی۔ یہ منصوبے مخلوط آمدنی والے اور خاندانوں کے لیے بڑے سائز کے گھروں پر مشتمل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :برطانیہ میں ہائوسنگ بحران شدت اختیار کر گیا
ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے ہاؤسنگ بحران کے حل کے لیے ایک مختلف طرز کا ماڈل اختیار کرے گی۔ایجنسی کی ویب سائٹ پر لکھا ہےبلڈ کینیڈا ہومز ایک نیا طریقہ اپنائے گی۔ لچکدار مالیاتی سہولتیں، زمین تک رسائی، اور ترقیاتی مہارت کو ایک ہی جگہ جمع کر کے ہم بڑے تعمیراتی منصوبوں کو جلد شروع کرنے میں مدد کریں گے۔
ایجنسی کی توجہ نان مارکیٹ ہاؤسنگ پر ہوگی، جس کا مقصد کمیونٹیز میں بے گھری کم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ ’’بائے کینیڈین‘‘ پالیسی کے تحت مقامی صنعتوں کو فروغ دے گی اور فیکٹری میں تیار شدہ گھروں کے ذریعے ہاؤسنگ کی کمی کو پورا کرنے میں کردار ادا کرے گی۔