اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) نیویارک کی میئرشپ کے مسلم امیدوار ظہراب ممدانی کا اہم انکشاف
انہوں نےکہا و کہ اُن کے مخالفین نے انہیں "دہشت گرد” کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی، مگر انہوں نے نفرت کے جواب میں تحاد، محبت اور امن کا پیغام دیا۔برونکس کی ایک مسجد کے باہر انتخابی مہم کے دوران جذباتی خطاب میں ظہران ممدانی نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ میں مسلمانوں کے حالات یکسر بدل گئے ، حتیٰ کہ ان کی خالہ بھی اُس وقت حجاب پہن کر خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ "مجھے توڑنے کی کوشش کی گئی، میرے ایمان اور شناخت کو نشانہ بنایا گیا، مگر میں نفرت کے سامنے نہیں جھکا۔ میں نیویارک کے ہر شہری کے لیے امید اور اتحاد کی علامت بن کر کھڑا ہوں۔”ظہران ممدانی نے کہا کہ ان کی مہم کا مقصد صرف کامیابی حاصل کرنا نہیں بلکہ **یہ ثابت کرنا ہے کہ مسلمان بھی قیادت، خدمت اور بھائی چارے کی علامت بن سکتے ہیں واضح رہے کہ نیویارک میں میئر کا انتخاب 4 نومبر کو منعقد ہوگا تاہم ابتدائی ووٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔ تازہ ترین سروے کے مطابق، ظہران ممدانی کو 43 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے، جو انہیں ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے لاتی ہے۔