اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیوزی لینڈ نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ تیسرے اور آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 281 رنز کا ہدف 8 وکٹوں پر باآسانی حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق کی جگہ شان مسعود اور نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شان مسعود دوسری گیند پر بغیر کوئی رن بنائے وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم 13 گیندوں پر صرف 4 رنز بنا کر اسٹمپ آئوٹ ہو گئے ۔
مزید پڑھیں
پاکستان کو 79 رنز سے شکست نیوزی لینڈ نے سیریز 1-1 سے برابر کر دی
دو وکٹوں کے جلد گرنے کے بعد فخر زمان اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور ساتھ ہی فخر زمان نے ون ڈے میں اپنی 8ویں سنچری اسکور کی، محمد رضوان نے سیریز کی دوسری اور دوسری سنچری بھی سکور کی۔ اپنے کیرئیر کی آٹھویں نصف سنچری مکمل کی۔فخر زمان نے 101 اور رضوان نے 77 رنز بنائے حارث سہیل نے 22، آغا سلمان نے 45 رنز بنائے، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔کیویز کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3 اور لوکی فرگوسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔