نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے پارٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں۔ 42 سالہ جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ انہوں نے موسم گرما کے دوروان اس بات پر غور کیا تھا کہ آیا مجھ میں بطور وزیر اعظم کام جاری رکھنے کی انرجی ہے یا نہیں ، لیکن میں اس نتیجے پر پہنچی ہو ں کہ ایسا نہیں ہے اور ایسے حالات میں میرا اپنے عہدے پر برقرار رہنا نیوزی لینڈ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
2017 میں منتخب ہونے کے بعد، جیسنڈا آرڈرن 37 سال کی عمر میں دنیا کی سب سے کم عمر وزیر اعظم بن گئیں، اور وہ دوسری عالمی رہنما تھیں جنہوں نے عہدے پر رہتے ہوئے بچے کو جنم دیا۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن 7 فروری تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے ، جب کہ نیوزی لینڈ میں عام انتخابات اس سال اکتوبر میں ہوں گے۔