پانچویں ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ نے سیریز برابر کر دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی، ایک میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

آخری ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے مارک چیپ مین کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کا 194 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین نے ناقابل شکست 104 اور جمی نیشم نے 45 رنز بنائے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محمد رضوان کے ناقابل شکست 98 رنز کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 51 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سنسی خیز مقابلہ،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی

اسی اوور میں صائم ایوب بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔مسلسل تین وکٹیں گرنے کے بعد رضوان اور افتخار احمد نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا اور محمد رضوان نے 33 گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی جب کہ افتخار احمد 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔عماد وسیم 31 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان نے 62 گیندوں پر 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 3 اور ایش سوڈھی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیویز کا آغاز مایوس کن رہا کیونکہ کپتان ٹام لیتھم اننگز کی پہلی ہی گیند پر شاہین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

مزید پڑھیں

بارش،پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹی ٹونٹی میچ منسوخ کردیا گیا

نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان ول ینگ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 4 رنز بنا کر شاہینوں کا شکار بن گئے، پاکستان کو تیسری کامیابی 26 کے مجموعی سکور پر ملی، چیڈ بوز 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ ڈیرل مچل بھی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

73 کے مجموعی سکور پر 4 وکٹیں گنوانے کے بعد چیپ مین اور جمی نیشم نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔مارک چیپ مین نے 57 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جو ان کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی سنچری تھی۔ اس کے علاوہ جمی نیشم 25 گیندوں پر 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اور عماد وسیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔

نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین کو پلیئر آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔اس سے قبل کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ اس پچ پر اسکور کرنا آسان ہوگا، ہم سیریز میں واپس آگئے، آخری میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، 190 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، زمان خان اور فخر زمان نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ احسان اللہ اور محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com