نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل 

ویلنگٹن میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،نیتھن لائن 41، کیمرون گرین 34، تراوس ہیڈ 29 اور عثمان خواجہ 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔نیوزی کی طرف سے گلین فلپس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں، میٹ ہینری نے تین اور ٹم ساؤدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پہلی اننگز میں 204 رنز کی برتری کی بدولت آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 369 رنز کا ہدف دیا، میزبان ٹیم نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا لیے، ول ینگ 15، ٹام لیتھم 9 اور کین ولیمسن 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ریچن روندرا 56 اور ڈیرل مچل 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، نیتھن لائن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca