299
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ میں نو تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر فیصل اور سابق وزیراعظم کے درمیان سینٹرل لندن میں حسن نواز کے دفتر میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے رواں ماہ اپنے فرائض سنبھالے تھے۔ ڈاکٹر محمد فیصل کا برطانیہ پہنچنے پر سیکرٹری خارجہ کی نمائندہ کیتھرین کولون نے استقبال کیا۔پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد فیصل اس سے قبل جرمنی میں بطور سفیر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔