بنگلادیش کے نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) میں حالیہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب اراکینِ پارلیمنٹ نے

آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب دارالحکومت ڈھاکا میں منعقد ہوئی جہاں بنگلادیش کے چیف الیکشن کمشنر نے منتخب نمائندوں سے حلف لیا۔12 فروری 2026 کو منعقد ہونے والے انتخابات میں بی این پی نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے 209 نشستیں جیتیں اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی۔ دوسری جانب جماعت اسلامی اس کے اتحادیوں نے مجموعی طور پر 77 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
حلف اٹھانے والوں میں بی این پی کے سربراہ اور ملک کے متوقع وزیراعظم طارق رحمن بھی شامل تھے، جبکہ جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمن نے بھی رکنِ پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف لیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق بی این پی کی واضح اکثریت نئی حکومت کی تشکیل کو نسبتاً آسان بنائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں وزیراعظم کی باضابطہ حلف برداری کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی، جس میں مختلف ممالک کے وفود کی شرکت متوقع ہے۔ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرِ قیادت ایک وفد بھی بنگلادیش میں موجود ہے، جو متوقع وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کرے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں