حج پروازیں ملتوی ہونے کی خبریں بے بنیاد، وزارت مذہبی امور

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے کہا ہے کہ حج پروازوں کے شیڈول میں کسی قسم کی تاخیر یا معطلی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

وزارت نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حج 2026 کے تمام انتظامات طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں اور عوام ان افواہوں پر یقین نہ کریں۔وزارت کے مطابق عازمین حج کے ویزوں کے اجرا اور دیگر ضروری انتظامات کا عمل تیزی سے جاری ہے اور وزارت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے کہ حج کی روانگی سے متعلق تمام مراحل بروقت مکمل ہوں۔ حج پروازوں کے حتمی شیڈول کا اعلان عید الفطر کے بعد کیا جائے گا۔
وزارت کے ترجمان نے مزید کہا کہ عید کے بعد عازمین کو ان کی پروازوں، مکہ اور مدینہ میں رہائش، مکاتب اور دیگر انتظامات سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی روانگی کی تیاری اطمینان کے ساتھ کر سکیں۔یہ بیان مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے دوران بعض سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں کے جواب میں جاری کیا گیا۔ وزارت نے واضح کیا کہ حج کی روانگی اور انتظامات کے تمام مراحل مکمل شفافیت اور منصوبہ بندی کے تحت انجام دیے جا رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں