اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو کچھ ہوا اس میں کسی بلوچ نے کسی پنجابی کو نہیں مارا بلکہ دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا۔ اور اب کسی پروپیگنڈے میں نہیں آئیں گے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے اور اپنے شہریوں کے تحفظ سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ پاکستان کی ہے اور جو بی ایل اے سے ہمدردی رکھتے ہیں وہ سرکاری نوکری چھوڑ کر وہاں کھڑے ہو جائیں۔ ہم مزید سوشل میڈیا پراپیگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے اور صوبے کے امن و امان کے لیے اقدامات کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاپتہ شہزادوں کے 84 فیصد کیسز حل ہوچکے ہیں، جب لاپتہ افراد کی تحریک کے رہنماؤں سے بات ہوئی تو آج تک لاپتہ افراد کا کوئی ذکر نہیں ہوا
266