کسی ملک کو پاکستان کےداخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں،اسحاق ڈار

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے متعلق امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کا ہم نے نوٹس لیا ہے اور اس کے جواب میں قرارداد لا ئی جائے گی،امریکی کانگریس کی یہ قرارداد بلا جواز ہے،پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی ملک کو مداخلت کی اجازت نہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی سے خطاب میں پاکستان میں عام انتخابات میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے حوالے سے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد ضرر لائیں گے
، ہم نے نوٹس لیا ہے اور قرارداد کا مسورہ تیار ہے جو سب سے شیئر کرینگے۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس وقت ہائوس بجٹ کو پاس کررہا ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ تعمیری بات چیت کا خواہاں ہے۔ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی ملک کو مداخلت کی اجازت نہیں، انہوں نے کہا کہ امریکی قرارداد کو پاکستان نے مسترد کردیا ہے اور دفتر خارجہ نے قرارداد پر فوری ردعمل دیا ہے، امریکی کانگریس کی یہ قرارداد بلا جواز ہے۔ ہم نے غزہ پر اپنی واضح پوزیشن دی اور اسرائیل کا نام لے کر مذمت کی ہے، کسی دوسرے ملک نے اسرائیل کا نام لے کر اس جرات سے مذمت نہیں کی ہوگی
، ہم کشمیر، غزہ اور دیگر ایشوز پر عالمی فورمز پر بھرپور نمائندگی کریں گے، سلامتی کونسل میں بھی کشمیر اور غزہ پر بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار نہیں، پاکستان 182 ووٹ حاصل کرکے سلامتی کونسل کاغیرمستقل رکن منتخب ہوا، ہم نے ماضی میں اپنے تعلقات دوسرے ملکوں سے خود خراب کیے، خارجہ پالیسی پر ایوان کا خصوصی اجلاس بلانے کی تجویز مناسب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوحہ میں چند ہفتوں میں سمٹ ہونے جارہا ہے
، اس سمٹ میں افغانستان اور ہم بھی ہوں گے، افغانستان ہمارے ایجنڈے کی پہلی ترجیح ہے، پٹرولیم منسٹری کو اجازت دیں یا کمیٹی آف دی ہائوس بنائولیں، پاکستان پر پابندیاں لگی ہوئی ہیں یا خطرات ہیں، ہم چاہتے ہیں افغانستان مضبوط ہو، ہمارا ان کے ساتھ مذہبی ثقافتی رشتہ ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت میں سی پیک پر کام کو روک دیا گیا تھا لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک پرکام کو دوبارہ شروع کرایا جب کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر کئی بار کام کرنے کی کوشش کی، اس منصوبے پر امریکی پابندیاں بڑامسئلہ ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے آئینی ترمیم کے لیے اپوزیشن کو اشتراک کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ڈالنے سے متعلق میں حاضر ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے، وزیر خارجہ ایسا نہیں ہوسکتا کوئی میانوالی،پشاور میں جاکر ووٹ کرے،ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، بتانا چاہتے ہیں وزیراعظم شہبازشریف کی گورنمنٹ کی کیا فارن پالیسی ہے،اپنی حکومت کی پالیسی یہاں من و عن پیش کروں گا ۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca