اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی آئی اے کی بہتری کے لیے مزید تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی بہتری کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
(2/2)
وزیر خزانہ نے PIA کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور جلد از جلد یورپ کی PIA کی پروازوں کو شروع کروانے کیلئے وزیرِ ھوابازی خواجہ سعد رفیق سے بھرپور معاونت کا عندیہ بھی دیا۔— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) July 22, 2023
پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے حکومت سے مالی تعاون کی درخواست کی، وزیر خزانہ نے پی آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے اور جلد از جلد یورپ کے لیے پروازیں شروع کرنے کے لیے وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی جانب سے مکمل تعاون کا عندیہ بھی دیا۔
مزید برآں، ایک ٹویٹ میں، وزیر خزانہ نے کہا کہ زرعی آمدنی پر کوئی وفاقی ٹیکس نہیں لگایا گیا اور نہ ہی لگایا جائے گا۔