اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے ورلڈ کپ میچوں کے لیے سیکورٹی خدشات پر بات کی۔
راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے شیڈول میں مزید تبدیلیاں ممکن نہیں، حیدرآباد وینیو کا انچارج ہوں، کوئی مسئلہ ہوا تو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں
بھارتی کرکٹ بورڈ کی نا اہلی،ورلڈ کپ کا شیڈول ایک مرتبہ پھر تبدیل ہونے کا امکان
ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کا شیڈول تبدیل کرنا آسان کام نہیں، ایسا نہیں ہو سکتا، صرف بی سی سی آئی شیڈول میں تبدیلی نہیں کر سکتا، آئی سی سی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز اور دیگر ٹیمیں اس میں شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد پولیس نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو لگاتار دو میچوں کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا، 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ بمقابلہ ہالینڈ اور 10 اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ سری لنکا حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے بی سی سی آئی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا جس میں ایک بار پھر ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی بازگشت سنائی دے رہی تھی۔