197
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت آج بھی جاری ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت آج بھی جاری ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔
سماعت شروع ہوئی تو الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کی اپیل پر کیس کو قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جب کہ سابق وزیراعظم کی توشہ خانہ کیس میں دفاع کا حق بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہیں ہوا۔