اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ لوگ اس وقت عدلیہ پر حملہ آور ہیں اور جو لوگ عدلیہ پر حملہ کر رہے ہیں وہ دو جرم کر رہے ہیں۔ ، ایک آئین توڑنا اور دوسرا توہین عدالت، عدلیہ نے جسٹس منیر کی بجائے جسٹس کارنیلیس بننے کو ترجیح دی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار نہیں کیا گیا جتنا اس فاشسٹ حکومت نے گزشتہ 11 ماہ میں کیا ہے۔
معروف قانونی ماہر کا کہنا تھا کہ کوئی عہدہ ایسا نہیں بچا جس پر حملہ نہ کیا گیا ہو ، نامعلوم افراد نے لاتعداد لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے لوگ جیل گئے اور اس ظلم کا سامنا کیا۔
ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ میں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے جو جذبہ دیکھا ہے وہ میں نے کبھی نہیں دیکھا۔ عمران خان کا دور قریب ہے، تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آ گئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نگراں وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کے خلاف سنگین غداری کے مقدمات درج کیے جائیں۔