کسی کے باپ کا ملک نہیں، 8ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا،علی امین گنڈا پور

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد پولیس پر جلسہ گاہ سے سامان ضبط کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سخت زبان استعمال کی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسلام آباد میں پہلے جلسے کی جگہ تبدیل کر کے ہمارا سامان قبضے میں لے کر تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا ہے۔ سامان واپس کر دو ورنہ میں تھانے جا کر خود سامان نکال کر دکھاؤں گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں جلسے کا سامان بتائی گئی جگہ پر لگا نے دیں ورنہ میں آکر جلسہ بھی کرلوں گا اور سامان بھی لے لوں گا۔ وہ سن لیں جنہوں نے پولیس کو حکم دیا کہ یہ ملک ان کے باپ کا نہیں ہے۔ پہلے پائوں پکڑتے ہیںیہ ہمارے لیڈر کا طرز عمل ہے جس نے حالات کی وجہ سے جلسہ کینسل کیا تھا اور اب ڈرامے بنا رہے ہو۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اجازت ملے یا نہ ملے، میں واضح کرتا ہوں کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا اور اگر سامان تھانہ ترنول میں ہے تو اسے بھی نکال کر دکھاؤں گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم نے جلسے میں شرکت کرنی ہے، میں پورے انتظامات کے ساتھ آؤں گا اور جلسہ کو لازمی بناؤں گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔