کوئی پاکستانی جناح ہائوس نہیں جلا سکتا یہ ملک دشمن ہی کرسکتا ہے ، شہباز شریف 

 

 ارد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی پاکستانی جناح ہا ئوس کو جلا نہیں سکتا، یہ دہشت گردوں اور پاکستان کے دشمنوں کا کام ہے۔

شہباز شریف نے کوئٹہ میں قومی کھیلوں کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ملکی تاریخ کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔  کوئی پاکستانی ایسا نہیں کر سکتا اور ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، یہ دہشت گرد اور دشمن پاکستان کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور جی ایچ کیو پر حملہ پاکستانیت اور حب الوطنی نہیں بلکہ کھلی دہشت گردی اور ملک دشمنی ہے۔ 9 مئی کو جو ہوا وہ 75 سالوں میں دشمن نہیں کر سکا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ قیامت تک دوبارہ ایسا نہ ہو، ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی تاکہ قیامت تک کوئی دوبارہ ایسا کرنے کی جرات نہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس گھنا ئونے فعل اور شہدا کی توہین کی ہمیشہ مذمت کی جائے گی اور 9 مئی کو ملکی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com