اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کسی بھی پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کو یکسر مسترد کردیا ہے
انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا موقف واضح اور غیر مبہم ہے۔
ہماری پالیسی میں کوئی ایسی تبدیلی نہیں آئی جس پر مکمل قومی اتفاق رائے ہو پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی ثابت قدمی سے حمایت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد، قابل عمل اور متصل فلسطینی ریاست کا قیام اور القدس الشریف کو اس کا دارالحکومت بنایا جانا خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کو پاکستان کے کسی وفد کے اسرائیل کے دورے کے تصور کو واضح طور پر مسترد کردیا۔
ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ "متعلقہ دورے کا اہتمام ایک غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں ہے۔”
75