انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی پٹواری یا کسی اور کی ضرورت نہیں، میں صرف لوگوں کی حمایت چاہتا ہوں، وہ ہم سے پوچھتے ہیں کہ ہم یہاں کیوں آئے ہیں وہ خود جنرل ضیاء کی وجہ سے لاہور پر مسلط ہوئے
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری لڑائی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے خلاف ہے، عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی لاہور میں بڑے ہسپتال بنائیں گے تاکہ کسی کو علاج کے لیے باہر نہ جانا پڑے
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ تقسیم اور نفرت کی سیاست کو ختم کریں گے، پنجاب کے ہر ضلع میں مفت علاج کے ادارے بنائیں گے، عوام کو گھر فراہم کرنا اولین ترجیح ہے300 یونٹس تک مفت بجلی فراہم کریں،
انہوں نے کہا کہ ہم مزدوروں اور کسانوں کو کارڈ دیں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کیا جانا چاہیے، اگر اللہ موقع دے تو میں 30 لاکھ پاکستانیوں کے لیے گھر بناؤں گا ہمیں مشکل معاشی حالات میں بھوک کا خاتمہ کرنا ہے. .
بعد ازاں ایک اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر مزدور مل کر جدوجہد کریں گے تو لاہور اور پاکستان کی قسمت بدل جائے گی
77