دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، آرمی چیف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، آرمی چیف، جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت پر فخر ہے، فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے ہیں۔
خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکالیں گے۔ پاکستانی ایک قابل فخر، غیرت مند اور باصلاحیت قوم ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، پاکستان میں زرعی انقلاب جاری رہے گا، انشاء اللہ ہم اس ماڈل فارم کے جدید فارمز بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان مستفید ہوں گے اور گرین انیشیٹو کا یہ دائرہ پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا۔
آرمی چیف نے مزید کہا ہے کہ ریاست ماں کی مانند ہوتی ہے، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہوتا ہے، سلامتی اور معیشت ساتھ ساتھ چلتے ہیں، معیشت کے ساتھ سلامتی اور معیشت کے ساتھ سلامتی ناگزیر ہے۔ آخر میں جنرل عاصم منیر نے علامہ اقبال کا مشہور شعر بھی پڑھا۔
قوموں کی تقدیر افراد کے ہاتھ میں ہے۔
ہر فرد قوم کی تقدیر کا ستارہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com