امریکہ سے بات چیت کیلئے کوئی درخواست نہیں کی ، امریکی دعوے بے بنیاد ہیں ، ایران

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران نے امریکہ کے اس دعوی کو بے بنیاد قرار دیا جس میں یہ کہا گیا کے ایران نے امریکہ سے بات چیت کے لیے درخواست کی ہے ۔

ایران نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امریکی حکام سے کسی قسم کے مذاکرات کی درخواست نہیں کی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بگھائی نے تسنیم نیوز ایجنسی کو بتایا کہ "ہم نے امریکہ سے کسی ملاقات یا بات چیت کی درخواست نہیں کی ہے۔”یہ ردعمل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے کہ ایران اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد امریکہ سے بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ "ہم نے ایران کے ساتھ بات چیت کی ہے اور وہ ملاقات کے لیے تیار ہیں۔”تاہم ایرانی وزیر خارجہ عباس اراقچی نے بھی اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے ملک پر کیسے بھروسہ کر سکتے ہیں جس نے حال ہی میں ہمارے خلاف فوجی آپریشن کیا ہے ۔ایرانی حکام کے مطابق امریکی دعوے بے بنیاد ہیں اور امریکہ کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے ارادوں پر شدید شکوک و شبہات ہیں۔واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران کے جوہری اور فوجی مقامات پر حملہ کر کے 1060 افراد کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ ایران کے جوابی ڈرون اور میزائل حملوں میں 28 اسرائیلی مارے گئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com