اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)معروف ٹک ٹوکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کریں گی۔
ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ میں پاکستان سے باہر ہوں تب بھی میڈیا میں چرچے ہوتے ہیں، میں معاشرے میڈیا یا کسی فرد سے نہیں ڈرتی، صرف اپنے خاندان سے ڈرتی ہوں۔
اپنی سابق دوست صندل خٹک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صندل خٹک جیل میں رہی اور رہا ہوئی، صندل نے پریس کانفرنس کر کے برا کام کیا ہے۔
حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صندل خٹک ضمانت پر باہر آ کر مذاق کر رہی ہے، اس نے میرا ذاتی سامان نکال لیا۔
سیاستدانوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ وہ سیاستدانوں پر یقین نہیں رکھتی، اگر کیس کرنا ہے تو شوق سے کریں، کیس کرنا ہے تو کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو بنانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا پڑتا۔
چیئرمین تحریک انصاف کے حوالے سے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ عیدالاضحیٰ سے قبل چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے جائیں گی۔
ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ شیخ رشید سے ان کی اچھی دوستی ہے جب کہ فیاض الحسن چوہان ان کے لیے برا ہے۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اس عید پر بکرے کی قربانی کریں گی جب کہ انہوں نے ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی طرف سے حج کی قبولیت کی دعا بھی کی۔