اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دبئی میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ جس پر کسی کو تحفظات ہیں۔
اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاست دان سیاسی صورتحال پر مل کر بات کرتے ہیں، دبئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الیکشن کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، دبئی میں ایسا کوئی اجلاس شیڈول نہیں تھا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی واضح پوزیشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات نگران سیٹ اپ کے تحت ہونے چاہئیں، چاروں صوبوں اور قومی اسمبلی کے انتخابات ایک دن ہونے چاہئیں، اسمبلیاں مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہو جائیں گی، 2 صوبوں میں نگران سیٹ اپ ہے، اور باقی 2 صوبوں میں نگران سیٹ اپ آجائے گا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف واپس آکر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، الیکشن شروع ہوتے ہی واپس آجائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ہم سمجھتے ہیں کہ ماسٹر مائنڈ وہی شخص ہے جو پی ٹی آئی کا چیئرمین ہے، وزیراعظم کا موقف ہے کہ تفتیشی ادارے میرٹ پر تحقیقات کریں