اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جن اہم وزراء اور مشیروں کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے ان میں اعلیٰ سیکرٹری خارجہ سینیٹر مارکو روبیو بھی شامل ہیں ۔
جنہوں نے ماضی میں پاکستان اور بھارت مخالف بلز متعارف کروائے تھے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی کابینہ میں پاکستان مخالف اور بھارت نواز رائے رکھنے والے کابینہ کے ارکان میں نامزد امریکی وزیر خارجہ، سیکریٹری دفاع، قومی سلامتی کے مشیر اور سی آئی اے چیف شامل ہیں۔مارکو روبیو نے پاکستان پر بھارت میں دہشت گردی کا الزام لگایا اور تجویز دی کہ پاکستان کو فوجی امداد نہ دی جائے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے بھی پاکستان کو پیغام دیا کہ پاکستان کو سرحد پار دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا۔
امریکی انٹیلی جنس کی نئی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ بھی پاکستان پر بھارت میں دراندازی کا الزام لگا چکی ہیں اور کئی بار پاکستان پر اسامہ بن لادن کو پناہ دینے کا الزام بھی لگا چکی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سی آئی اے کے نئے سربراہ جان ریٹکلف کی نامزدگی کو بھی پاکستان کے لیے ایک پیغام قرار دیا جا رہا ہے کہ پاکستان ان کی ترجیحات میں شامل نہیں جب کہ نئی دہلی کی اہمیت اس سے کہیں زیادہ ہے۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ کابینہ کے انتخاب سے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ، پالیسی سازوں اور تھنک ٹینکس میں بے چینی بڑھ گئی ہے، اطلاعات کے مطابق اعلیٰ حکومتی اور فوجی حکام امریکہ کے ساتھ تعلقات کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہیں۔