84
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)احتساب عدالت نے 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے ناقابل ضمانت گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔.
اس ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔.
عدالت نے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے اور 26 نومبر کو پیش کرنے کی ہدایت کی اور ضمانت پر شو کاز نوٹس بھی جاری کیا
بشریٰ بی بی کے وکیل نے آج بھی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی۔. نیب نے اعتراض کیا کہ بشریٰ بی بی کا میڈیکل پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے ہے جبکہ نوٹری کی تصدیق اسلام آباد سے کی گئی۔.
پی ٹی آئی کے بانی کو عدالت میں پیش کیا گیا لیکن ملزمان نے آج بھی 342 کا بیان پیش نہیں کیا۔.
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی 8 سماعتوں سے مسلسل غیر حاضر رہی ہیں۔.