پرویز الہیٰ کو پیش نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پرویز الہٰی کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر
آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی بازیابی کے لیے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی، ڈی پی او اٹک اور سی پی او راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس مرزا وقاص رؤف نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ سب کام چھوڑ کر دوسری بار یہاں آئے، مت بھولیں آپ سب کا کیریئر ہے۔

عدالت کی جانب سے جاری شو کاز نوٹس پر ڈی پی او اٹک اور سی پی او راولپنڈی نے نوٹس کا جواب جمع کرایا، عدالت نے دونوں افسران کے خلاف جاری شو کاز نوٹس واپس لے لیا۔
دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ آئی جی اسلام آباد کہاں ہیں، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی اسلام آباد کی جانب سے جواب آیا ہے، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ آئی جی کو ہم نے طلب کیا تھا، وہ کہاں ہیں؟ عدالتی احکامات کو آسانی سے لیتے ہوئے ہم نے پہلے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے آئی جی اسلام آباد میں مصروف ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ آئی جی اسلام آباد سے پوچھ کر بتائیں کہ وہ کیسے آنا چاہیں گے؟
بعد ازاں عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ ایس پی کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کردیا۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کی عدم پیشی پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا، ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا