اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ اور میزبان نور بخاری نے اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کو مولا جٹ کے سیکوئل ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
اپنے ایک بیان میں نور بخاری نے کہا کہ جب دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی تو مجھے ایک بات یاد آئی لیکن میں اس وقت خاموش رہی، لوگ کہتے ہیں کہ میں بہت تنقیدی ہوں، لیکن دیگر اداکار بھی ہمیں ٹرول کرتے ہیں۔
‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 10 دنوں میں 100 کروڑ روپے کما لیے
اداکارہ نے کہا کہ پنجابی فلمیں کرنے پر شان اور مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا، ہمیں کہا جاتا تھا کہ تم ایسے کپڑے کیوں پہنتے ہو، پنجابی بولتے ہو، تمہیں ایسا کیوں کرنا پڑتا ہے؟، شان ایسا کیوں کرتا ہے؟ وغیرہ وغیرہ
نور بخاری نے کہا کہ فواد خان اور ماہرہ خان نے ایک پنجابی فلم میں کام کیا اور اگر وہ اسی طرح کام چھوڑ دیں تو کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں کہ انہوں نے پنجابی فلم کیوں کی۔