14
ارډدوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) بھارتی اداکارہ نورا فتحی نے ایک نئے میوزک دھماکے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔
معروف بھارتی اداکارہ نورا فتحی جو اپنی بین الاقوامی کامیابیوں کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ہو چکی ہیں، اب گریمی ایوارڈ یافتہ تھیرون بیلی اور معروف پروڈیوسر ٹومی براؤن کے ساتھ اپنے نئے میوزک پروجیکٹ کی تیاری کر رہی ہیں۔.
ہندوستانی اداکارہ نورا فتحی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ ٹومی براؤن کے ساتھ ہیں اور کیپشن میں لکھا، "باس اس طرح بیٹھتا ہے، ہم کچھ بڑا بنا رہے ہیں، 2025 میں کچھ بڑا ہونے والا ہے۔
اس پوسٹ نے مداحوں میں بے پناہ جوش و خروش پیدا کر دیا ہے کیونکہ یہ ان کے عالمی میوزک کیری میں ایک اور بڑی کامیابی ہو سکتی ہے۔