شمالی کوریا نے 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )شمالی کوریا نے پیر کی صبح 2 نئے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے 10 منٹ کے وقفے سے شمال مشرقی سمت میں 2 میزائل داغے۔ ایک میزائل نے 370 میل اور دوسرے نے 75 میل کا فاصلہ طے کیا۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دونوں میزائل کس علاقے میں گرے۔جنوبی کوریا کے حکام نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا کی طرف سے داغے گئے میزائل میں خرابی دکھائی دیتی ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ گر کر تباہ ہو گیا ہو۔ میزائل کے ملبے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔شمالی کوریا نے جاپان اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اعلان کیا۔ جنوبی کوریا کے مطابق ایک نیا میزائل تجربہ ممکنہ ردعمل ہو سکتا ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca