شمالی کوریا کے رہنما ہتھیاروں کے معاہدے کے لیے روس پہنچ گئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز) شمالی کوریا کے رہنما نے امریکا کی دھمکیوں کو نظر انداز کیا اور متوقع ہتھیاروں کے معاہدے کے لیے روس پہنچ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اپنے اہم دورے پر روس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ولادی ووستوک میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

شمالی کوریا اور روس کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں ہتھیاروں کا معاہدہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل امریکا نے دھمکی دی تھی کہ روس کو ہتھیاروں کی فروخت کے ممکنہ معاہدے کی صورت میں شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوکرین پر حملے کی ناکام کوشش کرنے والے روسی صدر ولادی میر پیوٹن شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ہتھیاروں کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کے مطابق امریکا یوکرین میں روس کی فوجی مہم میں مدد کرنے والوں سے جواب طلب کرے گا۔ انہوں نے پیر کو کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے روس کو ہتھیاروں کی فراہمی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com