اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتے کے روز دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب ایک مقام سے میزائل داغا۔
اطلاعات کے مطابق بیلسٹک میزائل 67 منٹ میں 900 کلومیٹر سے زیادہ پرواز کرنے کے بعد جاپان کے ایک دریا میں گرا۔پیانگ یانگ نے کہا ہے کہ یہ تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ اور جنوبی کوریا جیسی دشمن طاقتوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری خطرات سے نمٹنے میں مدد کے لیے امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان مشترکہ مشقیں آئندہ ماہ شروع ہونے والی ہیں۔
پیانگ یانگ نے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا پر حملے کی تیاری میں ایسی کسی بھی مشق کے خلاف سخت جوابی کارروائی کی جائے گی۔