اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شمالی کوریا نے زیر آب جوہری صلاحیت کے حامل ڈرون کا تجربہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا نے شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری صلاحیت کے حامل ڈرون بحریہ کے جہازوں اور بندرگاہوں کو تباہ کرنے کے قابل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں
شمالی کوریا کا 3 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
شمالی کوریا کے زیر آب تجربے میں ڈرون نے 71 گھنٹے میں ایک ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے ہدف کو نشانہ بنایا۔ شمالی کوریا نے زیر آب ڈرون کو ‘سونامی کا نام دیا ہے۔
شمالی کوریا بین الاقوامی مخالفت اور پابندیوں کے باوجود میزائل تجربات جاری رکھے ہوئے ہے۔ خطے میں جنوبی کوریا اور امریکہ کی جنگی مشقوں کے تناظر میں حالیہ دنوں میں شمالی کوریا کے تجربات میں تیزی آئی ہے۔
مزید پڑھیں