پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، انہوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، سپاہی شکیل شفقت بہادری سے لڑتے شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی شکیل شفقت کی عمر 21 سال تھی اور ان کا تعلق ضلع خانیوال سے تھا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں اور دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔