ٹی 20 ورلڈ کپ،پہلے میچ میں کینیڈا کی فائنل الیون کا ایک کھلاڑی بھی کینیڈا میں پیدا نہیں ہو ا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں 10 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، بھارت کے 7 اور پاکستان کے 3 کھلاڑی دونوں ٹیموں میں ایکشن میں تھے۔امریکی ٹیم میں شامل علی خان، کینیڈا کے کلیم ثناء اور سعد بن ظفر پاکستان میں پیدا ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے والے کوری اینڈرسن کو بھی امریکی سکواڈ میں شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹی 20 ورلڈ کپ،امریکہ نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

امریکہ کی فائنل الیون میں صرف تین کھلاڑی امریکہ میں پیدا ہوئے۔ سٹیون ٹیلر، ایرون جونز اور جسدیپ سنگھ امریکہ میں پیدا ہوئے۔امریکی ٹیم کے ارکان شیڈلے وین شیلوک اور اینڈریاس گوز جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے۔ مونک پٹیل، ہرمیت سنگھ اور سوربھ نیتراولکر کا تعلق بھارت سے ہے۔کینیڈا میں پیدا ہونے والے نتیش کمار کو بھی امریکہ کی فائنل الیون میں شامل کیا گیا تھا۔

کینیڈا کی فائنل الیون کا کوئی کھلاڑی کینیڈا میں پیدا نہیں ہوا۔نونیت دھالیوال، پرگت سنگھ، شریاس مووا اور دلپریپ باجوہ بھارت میں پیدا ہوئے۔ نکھل دت کا تعلق کویت سے ہے، آرون جانسن کا تعلق جمیکا سے ہے جبکہ نکولس کرٹن کا تعلق برناڈوس سے ہے۔کینیڈا کے اسکواڈ میں گیانا سے تعلق رکھنے والے ڈیلن ہیلنگر اور جیریمی گارڈن شامل ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca