اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسمارٹ فون کی بیٹری کو دن میں کم از کم ایک بار چارج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ رات کو سونے سے پہلے فون کو چارج کرنا پسند کرتے ہیں تاکہ وہ صبح بغیر کسی پریشانی کے ڈیوائس کا استعمال کر سکیں۔
اسمارٹ فون کوموجودہ دور میں بیٹری اور اندرونی حصوں کی حفاظت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔زیادہ تر اسمارٹ فونز چارجنگ پر رکھے جاتے ہیں۔
شروع میں یہ بہت تیزی سے چارج ہوتے ہیں، لیکن آہستہ آہستہ یہ رفتار کم ہوجاتی ہے اور جب بیٹری 100 فیصد چارج ہوجاتی ہے تو چارجنگ بند ہوجاتی ہے۔لیکن چارجنگ بند ہونے کے بعد، بیٹری آہستہ آہستہ خارج ہونے لگتی ہے، جب یہ 99 فیصد تک پہنچ جاتی ہے، تو یہ دوبارہ 100 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پرانے سمارٹ فون کو فروخت کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ؟
یہ بار بار ہوتا ہے جب تک کہ آپ فون کو چارجر سے ہٹا نہیں دیتے، یعنی فون زیادہ چارج نہیں ہوا ہے بلکہ تقریباً مسلسل چارج ہو رہا ہے۔اسمارٹ فون کمپنیوں کے مطابق بیٹریوں کو مکمل چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، درحقیقت بہتر ہے کہ انہیں مکمل طور پر چارج نہ کیا جائے کیونکہ بیٹری میں زیادہ وولٹیج کا دباؤ ہوتا ہے جو اسے طویل مدت میں نقصان پہنچا سکتا ہے۔
ہر فون کی بیٹری کی لائف وقت کے ساتھ کم ہوتی جاتی ہے لیکن رات بھر چارج کرنے کی عادت بیٹری کے انحطاط کو تیز کرتی ہے۔تو اسمارٹ فون کو رات بھر چارج کرنا نقصان دہ ہے یا نہیں، اس کا جواب یہ ہے کہ کبھی کبھی فون کو رات بھر چارج کرنا نقصان دہ نہیں لیکن اسے عادت بنا لینا بیٹری کی زندگی کو ضرور متاثر کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
سمارٹ فون کسے کہتے ہیں؟ بار بار ہینگ ہونےکی وجوہات اور نجات کا طریفہ
اگر آپ اپنے فون کو رات بھر چارج کرنا چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ آپٹمائزڈ چارجنگ فیچرز کو استعمال کریں جو اب تمام کمپنیوں کی جانب سے ڈیوائسز میں پیش کی جارہی ہیں تاکہ طویل مدتی بنیادوں پر بیٹری کی زندگی کے نقصان کو کم کیا جاسکے۔
یہ خبر بھی پڑھیں
سمارٹ فون کو جلد خراب کرنیوالی عام غلطیاں کونسی ہیں ؟