اردو نیو کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعظم عمران خان نے بھکر میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کیا جس میں انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کی۔
پی ٹی آئی نے پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے مہم بھی شروع کر دی ہے اور عمران خان خود اس کی قیادت کر رہے ہیں۔
بھکر کے علاقے دریا خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ثناء اللہ مستی خیل کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ثناء اللہ مستی خیل کو لوٹا بنانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن ایسا نہیں ہوا، یہ لوٹے کیوں بنتے ہیں؟ وجہ یہ ہے کہ لوٹ اس وقت بنتا ہے جب اس کا کوئی قبلہ نہ ہو۔
عمران خان نے کہا کہ جب ملک میں لو ٹوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے تو اس سے ملک تباہ ہو جاتا ہے۔ ان لٹیروں اور چوروں کو شکست دینے کے لیے آپ سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا۔ یہ الیکشن نہیں، یہ آزادی کی حقیقی جنگ ہے۔ یہ جہاد امریکہ کی سازش کے تحت مسلط کیے گئے چوروں کے خلاف ہے، یہ 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، میں 26 سال سے ان کے خلاف جہاد کر رہا ہوں۔