اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کا آڈیو لیکس سے کوئی تعلق نہیں، پوچھتے ہیں کہ اگر آڈیو لیکس میں موجودہ حکومت ملوث تھی تو حکومت اپنی آڈیو لیکس کیوں جاری کرتی رہی؟
ایس اے پی ایم عطا اللہ تارڑ، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹا ثابت ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غیر ملکی سازش کا ہنگامہ بھی محض عمران کی وجہ سے ہوا۔ وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ ‘این ایس سی اجلاس میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ کوئی سازش نہیں ہوئی’۔
وزیراعظم نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی زیرقیادت حکومت کے خلاف سازش کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیس منٹ بعد صدر نے قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری کی منظوری دے دی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس کے بعد سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے تحریری بیان پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے سازش کی بنیاد پر تحریک عدم اعتماد مسترد کردی۔
88