ہمارے لیے عوام کے تحفظ اور سلامتی سے زیادہ مقدس کوئی چیز نہیں،آرمی چیف 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عوام اور افواج کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 147ویں پی ایم اے لانگ کورس، 13ویں مجاہد کورس، 66ویں انٹیگریٹڈ کورس، چھٹے بیسک ملٹری ٹریننگ کورس اور 21ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی۔

پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ریاست کا محور پاکستانی عوام ہیں، پہلی اور اہم ذمہ داری ریاست پاکستان سے وفاداری اور افواج پاکستان کو تفویض آئینی کردار سے وابستگی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے عوام کے تحفظ اور سلامتی سے زیادہ مقدس کوئی چیز نہیں اور کوئی فرض مادر وطن کے تحفظ سے زیادہ اہم نہیں۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ امن کے لیے ہماری کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاک فوج اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کے غیرت مند اور بہادر سپاہی دشمن کی تعداد یا وسائل سے نہیں ڈرتے۔

آرمی چیف نے قرآن پاک کی سورہ البقرہ کی آیت کریمہ کا ایک حصہ تلاوت کیا جس کا ترجمہ یہ ہے کہ کتنی بار ایسا ہوا ہے کہ اللہ کی مرضی سے کم طاقت نے بڑی طاقت کو شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ریاستی اور سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرنا چاہتا ہے، بے شمار قربانیوں کے نتیجے میں قائم ہونے والے امن کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

آرمی چیف نے زور دیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں، ہمیں اپنے ظاہر اور چھپے دشمن کو پہچاننا ہوگا اور اس تناظر میں ہمیں حقیقت اور ابہام، دشمن عوام اور مسلح افواج میں واضح فرق کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام ہماری سلامتی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے، ہم پاکستانی کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق اور ان کے حق خود ارادیت کے لیے تاریخی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ اس لیے ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے،

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com