توشہ خانہ ٹو کیس،ضمانت منسوخی کے کیس میں بشری بی بی کو نوٹس جاری

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر بشریٰ بی بی سے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایف آئی اے کی بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی ضمانت کا غلط استعمال کر رہی ہیں، بشریٰ بی بی ٹرائل کورٹ کی زیادہ تر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں۔
ہائیکورٹ نے توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا اور درخواست پر مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    جھلکیاں

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا